میں نے اپنی زندگی میں اگر کسی قوم کو سب سے زیادہ مصروف عمل دیکھا ہے تو وہ ہے پاکستانی اور جس قوم کو سب سے زیادہ فارغ دیکھتا ہوں تو وہ بھی ہے پاکستانی خاموش رہتے ہیں جب خاموش رہنا نہیں بول اٹھتے ہیں جب اس کا موقع نہیں کام وہ کرتے ہیں جس کی کبھی ضرورت نہیں اس کی بڑی بڑی مثالیں آپ آئے روز فیس بک پر دیکھتے ہیں ایک صاحب ویڈیو دکھا کر بولے یہ دیکھو یہ بازاری پیر ناچ رہا ہے تو میں نے کہا تم بھی ناچ لو تو بولنے لگے بھلا میں کیوں ناچوں گا میں نے پوچھا تو کیا آپ اس کو پسند نہیں کرتے تو جھٹ سے بولے میں لعنت بھیجتا ہوں اس کام پر اور ان لوگوں پر میں نے بھی جھٹ سے جواب دیا جناب پسند نہیں تو پھر کیوں دیکھتے ہو بولے جناب آپ کو دکھانے کے واسطے میں حیرت سے بولا " کیوں وہ بولے کہ آپ کو یہ برائ دکھانی تھی میں بولا کیا وہ میرے کہنے پر ناچ رہیں ہیں یا پھر میں نے آپ کو اس کام کا معاوضہ دے رکھا ہے تو بولا نہیں تو تو پھر کیوں اس کام میں پڑے ہو میں نے دوسرا سوال پوچھا کیا آپ مجھے ایسی ویڈیو دکھا سکتے ہیں کہ شادی کے موقع پر ناچ گانے کی جگہ کسی نے رائےونڈ سے تبلیغی جماعت بلائ ہو یا مہندی کی رسم کی ادائیگی کی جگہ ختم قرآن رکھا ہو تو جھنجھلا کر بولا نہیں جناب ایسا تو کوئ نہیں کرتا تو میں نے پوچھا کیا کرتے ہیں تو کہنے لگا لوگ ناچ گا کر خوشی مناتے ہیں تو میں نے پوچھا تمہارے شادی میں اس خوشی کے موقع پر تمہارے آبا ناچے تھے تو اپنی تھوڑی کُھجا کر بولا جی ہاں وہ بہت خوش تھے اس لئے ناچے تھے تو میں نے پوچھا کیا مجھے ان کی ویڈیو مل سکتی ہے کیوں آپ نے کیا کرنی ہے وہ بڑی حیرت سے بولا وہی جو ابھی آپ کر رہے تھے

Post a Comment